تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گلیڈی ایٹرز ویسپا ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کا گروپ مرحلہ اختتام پذیر، ٹاپ 8 کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

گلیڈی ایٹرز ویسپا ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کا گروپ مرحلہ اختتام پذیر، ٹاپ 8 کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) گلیڈی ایٹرز ویسپا ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کے مقابلے آن لائن جاری ہیں۔ پاکستان دنیا کی پریمئیر اسکریبل چیمپیئن شپ کی ورچوئل میزبانی کررہا ہے۔ آن لائن چیمپیئن شپ کا گروپ مرحلہ ختم ہوگیا جس میں دنیا کے 23 ممالک کے 105 کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ پہلے مرحلے کے اختتام پر ٹاپ 8 پلیئرز نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ گروپ مرحلے کے آخری روز آسٹریلوی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی اور دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ سابق آسٹریلوی چیمپیئن پیٹر کوگی نے 32 میں سے 25 فتوحات اور 1470 کے اسپریڈ اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سابق ورلڈ چیمپیئن ڈیوڈ ایلڈر نے 24 گیمز جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ول اینڈرسن کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والے واحد امریکی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 24 گیمز میں فتوحات سمیٹیں۔ شمالی آئرلینڈ کے پال گیلن چوتھے، نیوزی لینڈ کے ایلسٹر رچرڈز پانچویں، سابق ورلڈ چیمپیئن نائیجیریا کے ویلنگٹن جیگیرا چھٹے، ایٹا کارو ساتویں اور بھارت کے شرون روڈریگوئیز آٹھویں نمبر پر رہے۔ کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے آٹھ کھلاڑیوں کا تعلق پانچ براعظم سے ہے۔ ٹاپ پلیئرزکے چیمپیئن شپ کی میزبانی میں مصروف ہونے کے باعث پاکستان نے ویسپا چیمپیئن شپ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم اتاری۔ وسیم کھتری کی کوارٹر فائنل تک رسائی کی امیدیں تھیں لیکن وہ آخری دو گیمز ہارنے کے باعث بائیسویں نمبر پر رہے۔ چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنلز، سیمی فائنلز اور فائنل 4 اور 5 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے