کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی بزنس گلڈ کے زیر اہتمام اسلامیہ کلب چیمپیئنز لیگ ٹیبل ٹینس مقابلوں میں مزید دوسرے روز مزید آٹھ میچوں کے فیصلے ہوگئے، مارخور، کراچی فیلکن، پرمیئر کیبلز، گراؤنڈ زیرو، آرمی سپر اسٹارز، خیبر پختون خوا اسٹارز، آرمی پینتھرز اور آرمی واریئرز کی ٹیموں نے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔ کراچی بزنس گلڈ کے سرپرست اعلی فرحان الرحمن اور صدر فیضان الرحمن کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر موقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کے کھیل میں بھی نکھار آئے گا۔ بہتر کوچنگ اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھیں گے تاکہ نوجوانوں کے اعتماد میں اضافہ ہو۔ ایونٹ میں آرمی سپر اسٹارز نے کراچی فیلکن کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو گیم سے شکست دی۔ حور فواد نے سعد ریاض کو سنسنی خیز مقابلے میں تین دو سیٹ سے ہرایا۔ حور کی فتح کا اسکور گیارہ چھ، پانچ گیارہ، پانچ گیارہ، گیارہ چار اور گیارہ سات رہا۔ فیضان ظہور نے ماریہ تعظیم کو تین صفر سے زیر کیا۔ عبید شاہ نے حزیفہ حاتم کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ لیگ مقابلوں میں آرمی واریئرز نے ٹیم امکان کو تین صفر سے آوٹ کلاس کیا۔ پرمیئر کیبلز نے آرمی ٹائیگر خلاف فتح سمیٹی۔ گراؤنڈ زیر نے ینگ فائیٹر کو مات دی۔ آرمی پینتھرز نے مارٹن ڈاؤ کو تین صفر ہرایا۔ آرمی ٹائیگرز نے امکان کو تین صفر سے شکست دی۔ مار خور نے کے پی کے کو تین دو سے ہرایا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اور اختتامی تقریب اتوار کو سہ پہر تین بجے منعقد ہوگی۔