Home/اہم خبریں/ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے انرولمنٹ اور بلخصوص امتحانی فیس میں دی گئی رعایت پر مطمعئن نہیں۔ دانش الزماں چیئرمین پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے انرولمنٹ اور بلخصوص امتحانی فیس میں دی گئی رعایت پر مطمعئن نہیں۔ دانش الزماں چیئرمین پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین دانش الزماں نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے انرولمنٹ اور بلخصوص امتحانی فیس میں دی گئی رعایت پر مطمعئن نہیں ہیں۔ امتحانی فیس میں یکمشت 700 روپے اضافہ کر کے 100 روپے کی رعایت دے دینا والدین اور طالبعلموں کے ساتھ انصاف نہیں۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی سے اس فیصلے پر دوبارہ نظر ثانی کی درخواست کرتی ہے اور امید کرتی ہے چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ شرف علی شاہ لاکھوں طالبعلموں کے مفاد میں انصاف پر مبنی اعلان کریں گے۔ پسماء چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سمیت وزیر اعلی سندھ، وزیر تعلیم سندھ اور مشیر امتحانی بورڈ سے بھی مطالبہ کرتی ہے اس معاملے پر فوری نظر ثانی کی جائے تاکہ والدین اور اسکول انتظامیہ بروقت انرولمنٹ اور امتحانی فارم جمع کروا سکیں۔