Home / اہم خبریں / انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان بنا دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان بنا دیا

دبئی (اسپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا بھی کپتان بنا دیا۔ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 اپنے نام کرلیا ہے، میگا ایونٹ کے بعد آئی سی سی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بابر اعظم کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان بنایا گیا ہے، ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، ایڈم زمپا ، آسالنکا، ایڈرین مارکرم، معین علی، ہرسرانگا، جوش ہیزل ووڈ، ٹرینٹ بولٹ اور نورٹریج جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس ٹیم کے بارہویں کھلاڑی ہیں۔ بھارت کا ایک بھی کرکٹر آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ نہیں بنا سکا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے