Home / اہم خبریں / روحانی طلبہ جماعت صوبہ سندھ زون 2 کا سالانہ تربیتی ورکشاپ، کنونشن و کرکٹ ٹورنامنٹ

روحانی طلبہ جماعت صوبہ سندھ زون 2 کا سالانہ تربیتی ورکشاپ، کنونشن و کرکٹ ٹورنامنٹ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) روحانی طلبہ جماعت صوبہ سندھ زون 2 کی جانب سے سالانہ تربیتی ورکشاپ، کنونشن اور کرکٹ ٹورنامنٹ کا انقعاد 6 اور7 نومبر کو ٹنڈو الہ یار طاہر آباد شریف میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سالانہ کنونشن و تربیتی ورکشاپ صوبائی صدر محمد عثمان طاہری کی زیر صدارت میں منقعد ہوا جس کا آغاز 6 نومبر بعد نماز مغرب تلاوت، نعت و منقبت سے ہوا، بعد ازاں 12 اضلاع نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، رپورٹس کے بعد روحانی طلبہ جماعت پاکستان کے نائب صدر محمد صدیق طاہری نے تنظیم کے موضوع پر لیکچر دیا اور پروگرام کے بعد تمام دوستوں کو لنگر تقسیم کیا گیا اور اگلے دن 7 نومبر نماز فجر کے بعد اگلی نشست کا آغاز تلاوت، نعت، منقبت اور مراقبہ سے کیا گیا، اس کے بعد آڈیو خطاب دلنواز حضور قبلہ عالم خواجہ خواجگان محمد طاہر المعروف سجن سائیں کا چلایا گیا جس میں انہوں نے نوجوانوں کو دور حاضر کے مطابق زندگی بسر کرنے اور ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے پر زور دیا۔ بعد از خطاب تمام دوستوں کو ناشتہ کروایا گیا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ 8 اضلاع کی ٹیموں کے مابین کروایا گیا جس میں ٹھٹہ ضلع کی ٹیم رنر اپ رہی اور نواب شاہ اور سانگھڑ کی مشترکہ ٹیم اس کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم رہی، ہارنے اور جیتنے والی دونوں ٹیمز کو ٹرافیز دی گئی۔ آخری اور پرنور نشست کا آغاز عصر تا مغرب ہوا جس میں صوبہ سندھ زون 2 کے صدر محمد عثمان طاہری نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، کنونشن کے مہمان خصوصی پروفیسر خلیفہ انیس المصطفیٰ طاہری اور جماعت اصلاح المسلمین صوبہ سندھ کے صدر خلیفہ مشہود احمد طاہری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، بعد ازاں روحانی طلبہ جماعت پاکستان کی جانب سے صوبہ سندھ زون 2 کی سلیکشن کا اعلان کیا گیا اور تمام اضلاع اور مہمانان گرامی کی خدمت میں شیلڈ پیش کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آج ٹی وی میں تنخواہوں کی تاخیر، کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے