تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف فاؤنڈیشن ساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے کے میچز ملتان میں شروع ہونگے

آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف فاؤنڈیشن ساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے کے میچز ملتان میں شروع ہونگے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف فاؤنڈیشن ساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے کے میچز آج سے ملتان میں شروع ہونگے۔ اس ضمن میں ٹورنامنٹ سیکریٹری جمیل کامران کا کہنا تھا کہ پاکستان فزیبلٹی ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جاری نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور فیصل آباد کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ایم سی سی گراؤنڈ ملتان پر آج ملتان اور سرگودھا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی، ملتان کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔ اس مرحلے سے دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کھیلیں گی۔ دوسری جانب پی ڈی سی اے کے سیکریٹری امیر الدین انصاری کا کہنا تھا کہ آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف فاؤنڈیشن ساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کے لئے کوویڈ 19کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے تمام کھلاڑیوں کی ویکسینیشن مکمل ہے۔ نیشنل چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے کے بعد کراچی کی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا مقامی کاٹن بنولے کے سیزن سے پہلے ہی امریکہ اور برازیل سے کپاس کی بڑی خریداری کا فیصلہ

کراچی: پاکستان کی کپڑا سازی کی صنعت نے مقامی اوٹائی کا موسم پوری طرح شروع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے