ابوظہبی (اسپورٹس رپورٹر) ابوظبی ٹی ٹین کی تیاریوں میں مصروف ہو اور کوشش ہوگی کہ اس سیزن میں گزشتہ کی بنسبت بہترین کھیل کا مظاہرہ کروں جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر نے ورچوئل پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سیزن میں اچھے کھیل کا مظاہر کیا تھا اور کوشش یہی تھی کی اپنی پرفارمنس کو یاد گار بناوں گزشتہ تجربہ کے مدنظر رکھتے ہوئے اس سیزن میں بہتری ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں عمران طاہر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین فارمیٹ میں اچھی باؤلنگ ضروری ہے تاکہ کم سے کم اسکور بنیں اور زیادہ وکٹس حاصل ہونے سے ٹیم کی کامیابی یقینی ہوتی ہے۔ عمران طاہر اس سیزن میں ناردن وارئیرز کی طرف سے میدان میں اتریں گے ناردن واریئرز میں کرس جارڈن، معین علی، روومین پاول جیسے نامور کھلاڑی موجود ہیں عمران طاہر کا کہنا تھا کہ ٹیم چھوٹے بڑے کھلاڑیوں سے فرق نہیں پڑتا ٹیم کو اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنا بہت ضروری ہے تاکہ مالکان اور اسپانسرز کی توقعات پر پورا اترا جا سکے۔ عمران طاہر نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 10 کا مستقبل شاندار ہے اور یہ فارمیٹ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ جیسے ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جاتا ہے اسی طرح ٹی 10 ورلڈ کپ بھی ہوگا جس سے شائقین کرکٹ میں مزید اضافہ ہوگا۔ ابوظبی ٹی ٹین 19 نومبر سے 4 دسمبر تک متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظبی میں کھیلی جائے گی جس میں دنیائے کرکٹ کے نامور ستار ے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں جگمگائیں گے۔