تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مانسہرہ میں کم مالیت کے اسٹام پیپر بدستور ناپید عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

مانسہرہ میں کم مالیت کے اسٹام پیپر بدستور ناپید عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) کم مالیت کے اسٹام پیپر بدستور ناپید عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے ضلع بھر میں ایک سو روپے والے اسٹام پیپر نہیں مل رہے۔ اور جن اسٹام فروشوں کے پاس ہیں بھی تو من مانے ریٹ پر فروخت کر رہے ہیں۔ سکول کالجز کے داخلوں اور ڈومیسائل کے لیے بیان حلفی ایک سو روپے والے اسٹام پیپر کی جمع کی جاتی ہے۔ صوبائی حکومت نے طلباء کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کالجز انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ داخلے کے لیے اسٹام پیپر بیان حلفی کی شرط ختم کی جائے جسکے بعد کالجز انتظامیہ بیان حلفی کے بغیر ہی داخلہ فارم وصول کر رہے ہیں۔ مگر ڈومیسائل کے لیے بیان حلفی کے لیے ابھی بھی اسٹام پیپر نہیں مل رہے۔ عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان حلفی اور دیگر اہم دستاویزات کے لیے کم مالیت کے اسٹام پیپر استعمال ہوتے ہیں جو اس وقت ناپید ہیں جسکی وجہ سے شدید ذہنی کوفت میں مبتلاء ہیں۔ دوسری جانب اسٹام فروش بھی پریشان بیٹھے ہیں انکا کہنا ہے کہ کم مالیت کے اسٹام پیر نہ ہونے کی وجہ سے کام بلکل ٹھپ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے