تازہ ترین
Home / اسلام آباد / کوئی گیم شروع نہیں ہورہی اور عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

کوئی گیم شروع نہیں ہورہی اور عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی گیم شروع نہیں ہورہی اور عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔ سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے ہمراہ پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے، اس کے فیصلے حکومت اور وزیراعظم پر بھی لاگو ہیں لہٰذا سپریم کورٹ جو کہے گی وزیراعظم سنیں گے کیونکہ سپریم کورٹ بھی جمہوریت کا حصہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں ہے، کوئی گیم شروع نہیں ہورہی اور گیم صرف عمران خان کی ہے لہٰذا وہ پانچ سال پورے کریں گے۔ عمران خان کی حکومت کامیاب رہے گی اور پانچ سال پورے کرے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے