Home / اہم خبریں / ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز میں کراچی میں مختلف مقامات پر بڑی اسکریننگ کا انتظام کیا گیا۔ سی ای او محمد بلڈ بینک سید مہدی رضوی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز میں کراچی میں مختلف مقامات پر بڑی اسکریننگ کا انتظام کیا گیا۔ سی ای او محمد بلڈ بینک سید مہدی رضوی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز میں کراچی میں مختلف مقامات پر بڑی اسکریننگ کا انتظام کیا گیا۔ ایسے میں محمد بلڈ بینک کی جانب سے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لیے اسکریننگ کا انتظام کیا گیا۔ جس میں بچوں نے خوب انجوائے کیا۔ ہاتھوں میں جھنڈے تھامے بچوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے بھارت کو موکا موکا بھی یاد کرایا۔ اس موقع پر سینیئر ڈائریکٹر اینٹی اینکروچمنٹ بشیر صدیقی اور پی پی رہنما مشتاق مٹو بھی موجود تھے۔ بشیر صدیقی نے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک انتہائی خوشگوار تجربہ ہے اور انھوں نے تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کے ساتھ میچ کو خوب انجوائے کیا۔ محمد بلڈ بینک کے سی ای او سید مہدی رضوی نے کہا کہ تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کی حوصلہ افزائی اور انھیں مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے اسکریننگ کا انتظام کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا پشاور میں افتتاح، جدید سفری سہولیات متعارف

پشاور، (نوپ نیوز) پاکستان ریلویز کی جانب سے اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا باقاعدہ افتتاح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے