تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مرحوم اسحاق مہر نے سیسی کے کمشنر کے طور پر محکمہ میں متعدد مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کئے۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی

مرحوم اسحاق مہر نے سیسی کے کمشنر کے طور پر محکمہ میں متعدد مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کئے۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے سیسی کے مرکزی دفتر میں کمشنر سیسی اسحاق مہر کے انتقال پر ان کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ قرآن خوانی میں شرکت کی۔ کمشنر سیسی اسحاق مہر کا تین روز قبل کرونا کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔ قرآن خوانی میں وائس کمشنر سیسی اصغر گانگرو، رکن گورننگ باڈی محمد خان ابڑو، ڈاکٹر سعادت میمن، ڈاکٹر عمر، سیسی کے افسران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ مرحوم اسحاق مہر ایک قابل اور فرض شناس افسر تھے اور ان کی سیسی کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ مرحوم اسحاق مہر نے سیسی کے کمشنر کے طور پر محکمہ میں متعدد مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کئے۔ اللہ تعالٰی مرحوم اسحاق مہر کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین، اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے