تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی یونیورسٹی نے ایچ ای سی (زون جی) ہاکی چیمپئن شپ جیت لی، سرسید یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی

کراچی یونیورسٹی نے ایچ ای سی (زون جی) ہاکی چیمپئن شپ جیت لی، سرسید یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سر سید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایچ ای سی (زون جی) ہاکی چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں اقراء یونیورسٹی نے آئی او بی ایم یونیورسٹی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اقرا یونیورسٹی کی جانب سے فرخ وسیم اور علی آفریدی نے گول اسکور کئے۔ فائنل میچ میں کراچی یونیورسٹی کا مقابلہ سرسید یونیورسٹی سے ہوا جسے کراچی یونیورسٹی نے اسماعیل اور شازیب کے ایک ایک گول کی بدولت دو گول سے جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر سر سید یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور کراچی یونیورسٹی اور سرسید یونیورسٹی کو فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کراچی سے کوالیفائی کرنے والی یہ دونوں ٹیمیں فائنل راؤنڈ میں اچھی کارکردگی پیش کریں گی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر اسپورٹس انجینیر جاوید علی میمن نے اختتامی تقریب میں گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے خصوصی طور پر شرکت کی اور سر سید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی یونیورسٹی کی سطح پر اسپورٹس کے فروغ میں کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔ دیگر معزز مہمانوں میں انٹرنیشنل ہاکی پلیر صمصام قادر اور محمد علی خان، رجسٹرار سر سید یونیورسٹی سید سرفراز علی، انوار حسین خانزادہ، ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار، گل فراز احمد خان، راشد قریش، شاہد فاقر، محمد حفیظ، محسن علی خان اور جاوید اقبال بیگ بھی موجود تھے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے