Home/اہم خبریں/فری میڈیکل کیمپ کا مقصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے، ہمیں اپنے معاشرے کو بچانے کیلئے خود نکلنا ہوگا۔ پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار
فری میڈیکل کیمپ کا مقصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے، ہمیں اپنے معاشرے کو بچانے کیلئے خود نکلنا ہوگا۔ پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار کی جانب سے فری کراچی بلوچ کالونی میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا، میڈیکل کیمپ پر مختلف شعبوں سے وابستہ ماہرین ڈاکٹرز کی موجودگی میں کیمپ پر آمدین نے فری کنسلٹنسی سے استفادہ حاصل کیا بلال غفار کے میڈیکل کیمپ اور طبی سہولیات پر لوگوں نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے کیمپ پر ڈینٹسٹ، فیزیو تھراپسٹ، گائنا کالوجسٹ، پیڈز، جنرل فیزیشن کے ماہرین ڈاکٹرز موجود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پہلے ہی حکومتی سطح پر معیاری صحت کی سہولیات نہیں ہیں ہم نے ایوانوں میں بھی صحت کے مسائل پر متعدد بار آواز بلند کی سندھ کے عوام کو صحت کارڈ کی سہولت سے محروم رکھا جارہا ہے اگر صحت کارڈ کی اجازت دیدی جائے تو ہر شخص اپنا مفت معیاری علاج کرواسکتا ہے بلال غفار نے مزید کہا کہ چھاتی کے کینسر کے کئی کیسز رپورٹ ہوئے کینسر کا علاج مہنگا ہے لوگ اکثر یہ علاج نہیں کرواتے، ہمیں اپنے معاشرے کو بچانے کیلئے خود نکلنا ہوگا، میڈیکل کیمپ کے قیام میں نجی کمپنیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا نجی اداروں کے تعاون کا شکر گزار ہوں، کیمپ کے قیام کیلئے پی ٹی آئی کے ورکرز نے بھی بہت ساتھ دیا، تندرستی ایک نعمت ہے فری میڈیکل کیمپ سے عوام خوش اور مطعین ہیں، پاکستان تحریک انصاف کیلئے لوگوں کی خوشی زندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے کیمپ کا قیام مختلف مقامات پر مزید کیا جائیگا اس سلسلے کو تحریک انصاف اپنی بھرپور کوششوں کیساتھ جاری و ساری رکھے گی۔