تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ میں قتل عام کے خلاف میہڑ میں ایس یو پی اور رادہن میں سول سوسائٹی شہریوں و مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

سندھ میں قتل عام کے خلاف میہڑ میں ایس یو پی اور رادہن میں سول سوسائٹی شہریوں و مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) سندھ میں قتل عام کے خلاف میہڑ میں ایس یو پی اور رادہن میں سول سوسائٹی شہریوں و مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ میں ایس یو پی کی جانب سے غلام مصطفی چانڈیو، سکندر سوڈہر، عبدالحمید سومرو ، سیف اللہ ابڑو، غلام شبیر منگی، محمد امین ابڑو، اکبر سوڈہر، مجید سوڈہر و دیگر کی قیادت میں میہڑ انڈس ہائی وے سے دو کلو میٹر پیدل مارچ کرکے نیشنل پریس کلب میہڑ تک احتجاجی مظاہرہ کرکے گھنٹہ گھر چوک پر دھرنا دیا گیا اور رادہن میں جان محمد جونیجو، اسلم ملاح، غازی خان سولنگی، جان محمد سولنگی، شاھد قمر سولنگی، سکندر جونیجو، غلام شبیر سولنگی اور دیگر کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہونے والے ظلم کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین نے کہا کہ کراچی میں گلشن معمار کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پروفیسر زین العابدین سوڈہر کو قتل اور رادہن میں نوجوان طلباء ارسلان ابڑو کو نصیر آباد کے قریب بیدردی سے قتل کیا گیا جبکہ جنگ شاہی ٹھٹہ کے قریب ناظم جوکھیو کو قتل کیا قمبر ضلع میں فہمیدہ سیال کو قتل کیا گیا اور فائرنگ کے دوران قرآن پاک کو گولیاں ماریں جو ظلم ہے، سندھ کے اندر قتل عام کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کے قتل میں ملوث تمام بااثر افراد اور ظالموں کے خلاف قانونی کارروائی کر کے عبرتناک سزا دی جائے اور ورثاء سے انصاف کیا جائے، دوسری جانب ایس یو پی کی جانب سے پورے سندھ میں احتجاجی مظاہرے کیے جائینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے