تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارتی جیل میں قید 10 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا، ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی کی مبارکباد

بھارتی جیل میں قید 10 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا، ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی کی مبارکباد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بھارتی جیل میں قید 10 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا، رہا ہونے والے ماہی گیر ٹھٹہ کے علاقے کیٹی بندرکے رہنے والے ہیں، ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی کی رہائی پانے والے ماہی گیروں کو مبارکباد، گرفتاری کے وقت دو ماہی گیروں کی عمریں 13 اور 16 سال تھیں، 2016 میں بھارتی فورسیز نے گرفتار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جیل میں قید 10 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کرنے کے بعد 2 نومبرکو واہگہ بارڈر لاہور میں پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ جہاں پر کرونا وباء کے باعث قرنطینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد انہیں کراچی پہنچایا جائے گا۔ ایڈمنسٹریٹر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی کی قید سے رہائی پانے والے ماہی گیروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی ہے۔ اور فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کی انتظامیہ کو ہدایت کی۔ وہ بھارتی قید سے رہائی پانے والے ماہی گیروں کے کراچی پہنچنے کے موقع پر استقبال کی بھرپور تیاریاں کریں۔ اور ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ بھارتی قید سے رہائی پانے والے 2 ماہی گیروں کی گرفتاری کے وقت عمریں 13 اور 16 سال تھیں۔ رہائی پانے والوں میں مجید ملاح، اصغر میربہر، رستم ملاح، ابراہیم میر بہر، علی حسن، علی محمد، اصغر علی، سومار میربہر، علی محمد، شوکت علی چاکی شامل ہیں۔ جنہیں 18 دسمبر 2016 کو مچھلی کے شکار کے دوران لانچ سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ترجمان فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے مطابق 10 ماہی گیروں کی رہائی کے بعد بھی 102 پاکستانی ماہی گیر بھارت کی مختلف جیلوں میں ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان کی جلد رہائی کے لیے بھی کوششیں تیز کی جائیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے