تازہ ترین
Home / اسلام آباد / ہمیں نوجوانوں کوغیراخلاقی ثقافت سے بچانے کے لیے اقدامات کرنا ہونگے۔ وزیراعظم عمران خان

ہمیں نوجوانوں کوغیراخلاقی ثقافت سے بچانے کے لیے اقدامات کرنا ہونگے۔ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں نوجوانوں کو غیر اخلاقی ثقافت کے حملے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہےوزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت رحمت العالمین ﷺ اتھارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیراعظم نے سیرت طیبہ ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر طلباء کو تعلیم دینے کے لیے نصاب میں تبدیلیاں متعارف کرانے پر زور دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ رحمۃ للعالمین ﷺاتھارٹی کے قیام کا مقصد ہماری نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو بیدار کرنا ہے جسے انٹرنیٹ کے اس دور میں ہر طرح کے غیر اخلاقی مواد تک آن لائن رسائی حاصل ہے، ہمیں اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے 1400 سال قبل ہمارے نبی ﷺ کی مرتب کردہ شاندار روایات پر عمل کرنا ہوگا۔ ہمیں جدید ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے نوجوانوں کو غیر اخلاقی ثقافت کے حملے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تحقیق کے ذریعے اس بات کا تعین کریں کہ کس طرح نوجوانوں کی کردار سازی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے