تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آل پاکستان ٹین پن رینکنگ باؤلنگ ٹورنامنٹ کے ماسٹر کٹیگری اوپن سنگلز مقابلوں کے پہلے روز دفاعی چیمپیئن سجاد شاہ پانچویں، خواجہ احمد مستقیم چھٹے نمبر پر ہے

آل پاکستان ٹین پن رینکنگ باؤلنگ ٹورنامنٹ کے ماسٹر کٹیگری اوپن سنگلز مقابلوں کے پہلے روز دفاعی چیمپیئن سجاد شاہ پانچویں، خواجہ احمد مستقیم چھٹے نمبر پر ہے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آل پاکستان ٹین پن رینکنگ باؤلنگ ٹورنامنٹ کے ماسٹر کٹیگری اوپن سنگلز مقابلوں کے پہلے روز دفاعی چیمپیئن سجاد شاہ پانچویں، خواجہ احمد مستقیم چھٹے جبکہ پاکستان نمبر ٹو علی سوریا آؤٹ آف فارم نظر آئے، احمر عباس سالڈیرا 1001 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں، روبرٹ شانگرا دوسرے، علی شہباز خان تیسرے اور دانیال شاہ چوتھے نمبر پر موجود ہیں، فائنل راؤنڈ کے لئے شریک 32 باؤلرز میں سے ٹاپ 24 کا انتخاب آج ہوگا،


تفصیلات کے مطابق کراچی کے باؤلنگ ایرینا کلب کارساز میں جاری آل پاکستان ٹین پن رینکنگ باؤلنگ ٹورنامنٹ میں ماسٹر کیٹیگری اوپن سنگلز مقابلے جاری پیں، ان مقابلوں میں شریک افتتاحی پانچ راؤنڈ کے اختتام پر سابق قومی چیمپئن احمر خان سالڈیرا 1001 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں ان کے تعاقب میں روبرٹ شانگرا 955 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، علی شہباز خان 952 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، دانیال شاہ 946 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، دفاعی چیمپیئن سجاد شاہ 932 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور سینئر تجربہ کار باؤلر خواجہ احمد مستقیم 929 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں، دوسری جانب پاکستان نمبر ٹو علی سوریا پہلے روز آؤٹ آف فارم نظر آئے، وہ 890 پوائنٹس کے ساتھ بارہویں نمبر پر ہیں، ٹورنامنٹ میں آج ماسٹر کٹیگری اوپن سنگلز کے مزید پانچ راؤنڈ کھیلے جائیں گے، سجاد شاہ کا کہنا ہے کہ وہ آج اپنی پوزیشن بہتر کرنے کی کوشش کریں گے اور اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، احمر خان سالڈیرا کہتے ہیں کہ تعلیمی مصروفیات کے باوجود اپنے کھیل پر مکمل کنٹرول ہے، آج ہونے والے مقابلوں کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر ماسٹر کٹیگری میں شریک 32 باؤلرز میں سے فائنل راؤنڈ کے لئے 24 باؤلرز کا انتخاب کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے