Home/اہم خبریں/سندھ کے عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ نااہل سرکار قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب
سندھ کے عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ نااہل سرکار قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے رد عمل دیتے ہوۓ کہا کہ سندھ کے عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ نااہل سرکار قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لے۔ ریکارڈ مہنگائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ لگتا ہے سلیکٹڈ نیازی قیمتوں میں اضافہ کرکے اے ٹی ایمز کو نوازنا چاہتے ہیں۔ نااہل حکمرانوں نے ثابت کردیا کہ وہ عوام دشمن ہیں۔ پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا سیلاب آئیگا۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپنی شاہ خرچیاں ختم کرے۔