تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سوشل میڈیا کے دور میں بھی پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی اہمیت برقرار ہے۔ ایس ایس پی میرپورخاص ایوان صحافت میرپورخاص کے وفد سے گفتگو

سوشل میڈیا کے دور میں بھی پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی اہمیت برقرار ہے۔ ایس ایس پی میرپورخاص ایوان صحافت میرپورخاص کے وفد سے گفتگو

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایوان صحافت میرپورخاص کے وفد کی ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) چودہری اسد سے ملاقات۔ ملاقات میں صدر ایوان صحافت سردار وارث خاصخیلی، سینئر نائب صدر مختیار کیریو، جنرل سیکریٹری فضل شر، خازن ذیشان شیخ، اطلاعات سیکریٹری بابو شرف الدین لغاری، سینئر ممبر ایوان صحافت شہزاد خان صابری، فلک شیر، ہاشم شر، زمان قائم خانی، انچارج شعبہ ڈیجیٹل میڈیا ایوان صحافت میرپورخاص نیوز ایڈیٹر ایوان صحافت ٹی وی نیوز طارق پھنور شامل تھے۔

 

اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ( ر) چودہری اسد نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ میڈیا معاشرے کا آئینہ ہے اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی اہمیت برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینگے اور عوام اور پولیس کے درمیاں تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے وہ عوام کے درمیان جائیں گے اور ہر پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولیس کی کارگردگی پر عوام سے آگاہی لینگے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل منشیات کے خاتمے سوشل کرائم کے خاتمے اور اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ انکی ترجیحات میں شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے