تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شہباز گل پیپلز پارٹی کی فکر چھوڑیں پی ٹی آئی کے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب

شہباز گل پیپلز پارٹی کی فکر چھوڑیں پی ٹی آئی کے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب کا وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوۓ کہا کہ شہباز گل پیپلز پارٹی کی فکر چھوڑیں پی ٹی آئی کے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔ شہباز گل جیسے لوگ آئندہ الیکشن سے قبل پاکستان کو خیر باد کہہ چکے ہونگے۔ شہباز گل پہلے شخص ہونگے جو ملک سے راہ فرار اختیار کرینگے۔ الحمداللہ پیپلز پارٹی کی کارکردگی تمام ضمنی انتخابات میں عوام کے ووٹ سے نظر آچکی۔ نااہلوں کی سرکار سے عوام آئندہ الیکشن کیا ابھی سے حساب لے رہے ہیں۔ عوام آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا کام تمام کردینگے۔ شہباز گل سے عوام ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ مکانات کا سوال کررہے ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم کی خصوصی دعوت پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے