تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ممبر صوبائی اسمبلی ہری رام کشوری لعل کی سماجی شخصیت محمد بخش کپری سے ان کی 10 سالہ بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ممبر صوبائی اسمبلی ہری رام کشوری لعل کی سماجی شخصیت محمد بخش کپری سے ان کی 10 سالہ بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ممبر صوبائی اسمبلی ہری رام کشوری لعل نے سماجی شخصیت محمد بخش کپری سے ان کی 10 سالہ بیٹی کے انتقال پر ان کے گاؤں مرید کپری میں افسوس کا اظہار کیا۔ دریں اثنا ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص غوث محمد پٹھان، صدر پریس کلب میرپورخاص راشد سلیم، نائب صدر نذیر پنہور، جنرل سیکریٹری شوکت پنہور، اسٹاف آفیسر ڈی آئی جی نذیر پنہور، صدربار ایسوسی ایشن پرویز ٹالپر، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کٹی، ای سی عمرکوٹ غلام حسین کانہیوں، ڈی ایس پی عطا نظامانی، ڈی ایس پی منٹھار بہیو، سابقہ تعلقہ ناظم سرفراز جنیجو، واحد پہلوانی، عاطف بلوچ، جنرل سیکریٹری انجمن تاجران امین میمن اور شہر کی معزز شخصیات نے بھی سماجی شخصیت محمد بخش کپری سے ان کی بیٹی کے انتقال پر تعزیت کی اور مغفرت کے لئے دعا کی کہ رب پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے، درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے