Home / اہم خبریں / اس بار انشاءاللہ کراچی کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز سے بھاری اکثریت سے پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔ سعید غنی صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن

اس بار انشاءاللہ کراچی کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز سے بھاری اکثریت سے پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔ سعید غنی صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیر اطلاعات و محنت سندھ اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کورنگی، ایسٹ اور کیماڑی سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات لینے والے امیدواروں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، مرزا مقبول، لیاقت آسکانی، جاوید شیخ، چوہدری اصغر، جانی میمن، آصف خان، طاہر خان، لال بادشاہ جدون سمیت متعلقہ ڈسٹرکٹ کے پارٹی عہدیداروں اور امیدواروں نے شرکت کی، اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی تیاریوں اور مختلف وارڈز کے امیدواروں کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس بار انشاءاللہ کراچی کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز سے بھاری اکثریت سے پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخابات میں عوام کی جانب سے پیپلز پارٹی پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے انشاءاللہ ہم کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے بعد بھی ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے کیماڑی ڈسٹرکٹ پیپلز پارٹی کا ان علاقوں کے عوام کو تحفہ دیا گیا ہے اور انشاءاللہ ہم اس کو ایک جدید ڈسٹرکٹ بنائیں گے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدوار اپنے اپنے وارڈز میں ووٹروں سے خود ملاقاتیں کریں اور انہیں پارٹی کا منشور بتائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے