Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم میں کار اور موٹر سائیکلوں میں تصادم، تین افراد جانبحق جبکہ تین افرد زخمی

ٹنڈو آدم میں کار اور موٹر سائیکلوں میں تصادم، تین افراد جانبحق جبکہ تین افرد زخمی

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) ٹنڈو آدم جھول روڈ پر کار اور دو موٹرسائیکلوں میں آمنے سامنے تصادم، تین افراد جانبحق تین زخمی ہوگئے، روڈ حادثہ بی سیکشن تھانے کی حدود دلور موری کے پاس پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں۔ جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اسلم غوری کی سینئر صحافی عامر میر اور ولاگر سید عمران شفقت کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت
https://www.nopnewstv.com/aslam-ghauri-strongly-condemned ‎

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم کے قریب گوٹھ شاہ بیگ مری دلور موری کے پاس نامعلوم کلٹس کار اور دو موٹر سائیکل سواروں میں تصادم ہوگیا جسکے نتیجے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں مقامی افراد نے تعلقہ ہسپتال ٹنڈو آدم پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نالاتے ہوئے فیصل راجپوت، اقرار راجپوت اور مٹھل بھٹی جانبحق ہوگئے جبکہ تین زخمی ہونے والوں کو جن میں قربان علی بھٹی، قادر بخش بھٹی فیضان راجپوت کو حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔ جانبحق ہونے والوں کی میتیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں جو اپنے آبائی علاقے جام نواز علی لیکر روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر لواحقین کی کافی تعداد تعلقہ ہسپتال ٹنڈو آدم میں موجود تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عظیم پورہ فلائی اوور کا افتتاح، کراچی کی ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی: مراد علی شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عظیم پورہ فلائی اوور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے