کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ راولپنڈی، ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے پی ایچ ایف میگا ڈومیسٹک ایونٹ میں سب سے بڑی انعامی رقم، آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ 8 اگست سے ماڑی پیٹرولیم ہاکی گراؤنڈ راولپنڈی میں شروع ہوگا، فائنلسٹ ٹیموں کے ہر کھلاڑی کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائے گی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر ایونٹ کا افتتاح کرینگے، افتتاحی میچ 8 بجے شب ماڑی پیٹرولیم اور پاکستان نیوی کے مابین کھیلا جائیگا، کرنل محسن علی آرگنائزنگ سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی، ماڑی پیٹرولیم سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ 8 تا 15 اگست ماڑی پیٹرولیم ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان ٹیم ماڑی پیٹرولیم اور پاکستان نیوی کے مابین آٹھ اگست کو رات آٹھ بجے کھیلا جائیگا۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر پی ایچ ایف میگا ڈومیسٹک ایونٹ کا افتتاح کرینگے۔ ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری، سپورٹس کنسلٹنٹ ماڑی پیٹرولیم لیفٹینٹ کرنل ر محسن علی نے اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد شفیق بھٹی اور ایمپائرز مینجر راشد بٹ کے ہمراہ مینجرز میٹنگ اور ٹیکنیکل آفیشلز میٹنگ منعقد کی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپین حنیف خان فلائٹ کی تاخیر کی بناء پر میٹنگ میں شامل نہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی پریس کلب میں ویسکیسن سینٹر کا افتتاح کر دیا https://www.nopnewstv.com/inaugurates-vaccination-center-at
آرگنائزنگ سیکرٹری ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ لیفٹینٹ کرنل ر محسن علی خان سابق مینجر پاکستان ہاکی ٹیم نے ایونٹ آفیشلز کو انتظامات کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ماڑی پیٹرولیم کے ایم ڈی / سی ای او فہیم حیدر کے ویژن کے تحت کرایا جانے والا ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ قومی کھیل میں بطور ایونٹ سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کی جانب سے ماڑی پیٹرولیم نے ہاکی کی تاریخ کا پہلا اور انقلابی قدم اُٹھایا ہے۔ پاکستان ہاکی کی ڈومیسٹک تاریخ میں کارپوریٹ سیکٹر کی جانب سے پہلی بار ماڑی پیٹرولیم 50 لاکھ روپے سے زاید مالیت کے انعامات کے ساتھ قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے لئے عملی طور پر میدان عمل میں اتری ہے جس کا سہرا ماڑی پیٹرولیم کے سی ای او / ایم ڈی فہیم حیدر کے سر ہے۔ پی ایچ ایف میگا ڈومیسٹک ایونٹ میں فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لئے بیش و قیمتی موٹرسائکل انفرادی طور پر دیئے جائینگے۔ ونر ٹیم کے لئے 100 سی سی موٹرسائیکل فی کھلاڑی اور رنر اپ ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے 70 سی سی موٹرسائیکل انعام دی جارہی ہے۔ جبکہ ایونٹ کے بہترین ٹیکنیکل آفیشل اور بہترین ایمپائر کے لئے بھی انعام رکھا گیا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی رینکنگ کی صف اول کی آٹھ ٹیمیں شریک ہیں جن میں پاکستان چیمپین واپڈا، نیشنل بینک، سوئی سدرن گیس، پاکستان نیوی، ماڑی پیٹرولیم، پاکستان ایئر فورس، پنجاب اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں شامل ہیں۔