Home/اہم خبریں/نواز شریف لندن کی زمین بر بھی بوجھ بن چکے ہیں، نریندر مودی کے تلوے چاٹنے والے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر
نواز شریف لندن کی زمین بر بھی بوجھ بن چکے ہیں، نریندر مودی کے تلوے چاٹنے والے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ نواز شریف کی برطانوی ویزے میں اکیسٹنشن کی اپیل کا مسترد ہونا محض کسی مکافاتِ عمل سے کم نہیں میاں مفرور الدین لندن کی زمین بر بھی بوجھ بن چکے ہیں میاں نواز شریف اب نہ گھر کے رہے ہیں اور نہ ہی گھاٹ کے بیماری پر سیاست کرنے والے بھگوڑوں نے قوم کا پیسہ لوٹا اور اپنی جائیدادیں بنائیں قوم کے پیسے سے اپنے کاروبار کو پروان چڑھایا لندن میں پناہ کی بھیک مانگنے والے اب در درکی ٹھوکریں کھائیں گے نواز شریف نے لندن میں ملکی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کیا ہر اس شخص سے ملاقاتیں کی جو پاکستان کا دشمن رہا بھارت کے بیانیاۓ اور نریندر مودی کے تلوے چاٹنے والے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، ریاض حیدر نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ پاکستان میں ووٹ کو عزت دو کے نعارے لگانے والے آج لندن میں اپنی عزت بچانے میں ناکام ہوچکے ہیں ملکی تاریخ کا حصہ ہے مسلم لیگ ن پاکستان سے کبھی مخلص نہیں ہوئی یہ ہر بار ضمانتیں لیکر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہوتے ہیں نواز شریف کو پاکستان کی عوام سے کوئی سروکار نہیں لیگی قائد کو سروکار ہے تو لوٹی ہوئی دولت کو بچانے سے ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان کیخلاف جو کہا وہ درحقیقت وقت نے ثابت کیا عمران خان ایک سچا پاکستانی ہے جو اپنی قوم کو کسی برے حالات میں چھوڑ کر نہیں جائیگا عمران خان نے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سےاپنی جائیدادیں نہیں بنائیں اور نہ کبھی بنائیں گے عوامی لیڈر عوام کے درمیان ہوتے ہیں جس کی زندہ مثال عمران خان خود ہیں۔