Home/اہم خبریں/مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بننے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نمائندہ خصوصی اور کراچی ہاکی ایسوی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین کی مبارکباد
مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بننے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نمائندہ خصوصی اور کراچی ہاکی ایسوی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین کی مبارکباد
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کے ایچ اے اعلامیہ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نمائندہ خصوصی اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے تعیناتی کو شہر قائد کے عوام کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے، حیدر حسین نے مرتضٰی وہاب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا بیٹا کراچی کے مسائل کو بہتر سمجھتا ہے اور ان مسائل کو احسن طریقے سے حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک اعلی تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھنے کے باعث یقین ہے کہ مرتضیٰ وہاب مسائل میں الجھے کراچی کو اس کا حق دلانے میں کامیاب ہونگے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے سب سے قابل اور با اعتماد ساتھی کو ملک کے سب سے بڑے شہر کی ذمہ داری سونپ کر ثابت کردیا ہے کہ وہ مسائل کے حل میں سنجیدہ ہیں۔ مرتضیٰ وہاب ایک اسپورٹس لور شخصیت کے مالک ہیں ماضی قریب میں ان کی کراچی کے مختلف ڈسٹرکٹ میں ہونے والے کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت اور کھلاڑیوں کے ساتھ آرگنائزرز کی حوصلہ افزائی کے عمل سے یقین ہے کہ اب بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو کھیلوں کی سرگرمیوں بالخصوص ہاکی کے فروغ میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔