Home/اہم خبریں/ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ کا کل سے آغاز، پاکستان مسلسل دوسری بار ورچوئل ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ ڈائریکٹر یوتھ پروگرام پی ایس اے طارق پرویز
ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ کا کل سے آغاز، پاکستان مسلسل دوسری بار ورچوئل ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ ڈائریکٹر یوتھ پروگرام پی ایس اے طارق پرویز
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز نے کراچی میں پریس کانفرنس میں ایونٹ کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے کامیاب ایونٹ کے بعد اسکریبل کی عالمی گورننگ باڈی نے پاکستان کو مسلسل دوسری بار میزبانی کیلئے منتخب کیا ہے۔ تین ہفتوں پر مشتمل ایونٹ کا آغاز کل سے ہوگا، کورونا وائرس کے باعث چیمپیئن شپ کے مقابلے آن لائن کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ سال یہ ورچوئل ٹورنامنٹ ٹیم ایونٹ کے طور پر کھیلا گیا تھا لیکن اس سال چیمپیئن شپ میں کھلاڑی انفرادی طور پر حصہ لیں گے۔ 14 ممالک کے تقریبا 80 کھلاڑی ایونٹ کے دوران ان ایکشن ہوں گے جن کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں۔ کھلاڑیوں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر کھلاڑی ہفتے کے آخری دو روز 36 گیمز کھیلے گا، ان گیمز کے اختتام پر ٹاپ ٹین کھلاڑی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے، فائنل 21 اور 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ولی محمد خبیب ٹیکنیکل ڈائریکٹر جبکہ حسان ہادی خان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہوں گے۔آرگنائزنگ ٹیم کیلئے کراچی میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، ٹیکنیکل ٹیم ویب کیم کے ذریعے تمام گیمز کی نگرانی کرے گی۔ ایونٹ کے کچھ میچز اردو اور انگلش کمنٹری کے ساتھ براہ راست بھی نشر کئے جائیں گے۔ پاکستان کے 8 کھلاڑی بھی ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں جن کی اوسط عمر تیرہ سال ہے۔ پریس کانفرنس میں پی ایس اے کے سیکریٹری اکبر خان اور اسپانسرز کے نمائندے بھی موجود تھے۔