Home / اہم خبریں / پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی وفاقی وزیر ریلوے اور وزیر دفاع سے ملاقات

پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی وفاقی وزیر ریلوے اور وزیر دفاع سے ملاقات

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز کھٹک سے ملاقات کی ملاقات پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی قیادت میں کی گئی ملاقات میں رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر، عطاء اللہ اور فہیم خان تھے، ملاقات میں اراکین نے وزیر ریلوے سے پاکستان ریلوے میں سفری سہولیات سمیت دیگر امور سے متعلق گفتگو کی اس موقع پر وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا تھا ایم ایل 1 کی تعمیر سے ریلوے کو ایک نئی زندگی ملے گی منصوبے سے نئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے انہوں نے کہا کہ ہزارہ ایکسپریس کی اپگریڈیشن پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے دوسری جانب پی ٹی آئی اراکین نے وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں پی ٹی آئی اراکین نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن سے متعلق بھی گفتگو کی رکن صوبائی اسمبلی سندھ راجہ اظہر نے وزیر دفاع کو کراچی کی دورہ دعوت کی پیشکش کی وزیر دفاع نے دعوت قبول کرتے ہوئے جلد کراچی دورہ کی یقین دہانی کرائی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے