تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نظر ہوگیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نظر ہوگیا

گیانا (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش کے باعث ختم کر دیا گیا۔ گیانا میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ ویسٹ انڈیز نے اننگز شروع کی تو دوسرے اوور کی دوسری گیند کے بعد پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تیز بارش کے باعث میچ روکنا پڑا اور اب میچ کو ختم کر دیا گیا ہے۔ بارش کے باعث 1 اعشاریہ 2 اوورز کا میچ ممکن ہوسکا اور ویسٹ انڈیز نے بغیر نقصان کے 15 رنز بنائے۔ آندرے فلیچر 14 اورکرس گیل ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل سیریز کا پہلا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 سے برتری حاصل ہے، پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا جبکہ دوسرے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے