تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے شدت اختیار کرلی، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 7 متاثرہ مریض جان کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے شدت اختیار کرلی، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 7 متاثرہ مریض جان کی بازی ہار گئے

ایبٹ آباد (رپورٹ: اصغر شاہ) کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے شدت اختیار کرلی، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 7 متاثرہ مریض جان کی بازی ہار گئے، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ داخل مریضوں کی تعداد 98 ہوگئی ہے، آئی سی یو میں جن مریضوں کو رکھا گیا ہے ان کی تعداد 16 ہے، کورونا آئی سی یو میں 16 میں سے 12 انتہائی تشویشناک حالت میں مریضوں کو سی پی اے پی مشین پر رکھا گیا ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں 18 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال نے کہا ہے کہ عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں موجود ویکسینیشن کاؤنٹر سے فری ویکسین لگوا کر اپنا فرض پورا کریں، ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ مریضوں کو تمام تر سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں، عوام سے درخواست ہے کہ ہجوم والی جگوں پر جانے سے پرہیز کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز، 100 سے زائد نوجوان کرکٹرز کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کے زیر اہتمام نئی کرکٹ ٹیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے