Home / اہم خبریں / ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریڑ ڈسٹرکٹ ویسٹ شہریار میمن کا محرام الحرام کے حوالے سے مرکزی امام بارگاہوں، مساجد اور جلوس گزرگاہوں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریڑ ڈسٹرکٹ ویسٹ شہریار میمن کا محرام الحرام کے حوالے سے مرکزی امام بارگاہوں، مساجد اور جلوس گزرگاہوں کا معائنہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریڑ ڈسٹرکٹ ویسٹ شہریار میمن نے محرام الحرام کے حوالے سے مرکزی امام بارگاہوں، مساجد اور جلوس گزرگاہوں کا معائنہ کیا حیدری امام بارگاہ، رانا مسجد اور مسجد علی 9 محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے سپرٹینڈینگ انجینئر طارق مغل، ایکسیں حسن شیخ، سپریٹیڈینگ انجینئر مکینیکل و الیکٹریکل خاصیخیلی، واٹر بورڈ کے ایکس این، سولر بورڈ کے عملہ، محکمہ باغات کے اور دیگر افسران موجود تھے، اس موقعے پر مسجد اور امام بارگاہوں کے علماء کرام بھی موجود تھے، جنہوں نے کاموں کی نشاندہی کی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر احکامات دیئے کہ ان کاموں کو محرم الحرام سے قبل مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر شہریار میمن نے روڈ کی تعمیرات، سیوریج لائنوں کی صفائی، اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب اور واٹر لیکیج کی رپیئرنگ پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام سے پہلے پہلے ان کاموں کو مکمل کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے