مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) یکم اگست کو لوئر کوہستان میں وفاقی حکومت کی طرف سے مون سون شجرکاری مہم کا بھرپور آغاز کر دیا گیا۔ لوئر کوہستان میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پلانٹیشن ڈے ”یکم اگست 2021 کو پٹن میں صاف اور سرسبز پاکستان شجرکاری مہم کا بھرپور آغاز کیا گیا۔ ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون، ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان سید سیف الاسلام شاہ، علماء لوئر کوہستان، آرمی کے افسران، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران، محکمہ صحت کے افسران، ٹائیگر فورس، ضلعی انتظامیہ، معززین علاقہ لوئر کوہستان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مہم کا باقاعدہ آغاز ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او لوئر کوہستان اور آرمی کے افسران نے پودے لگا کر کلین اینڈ گرین شجر کاری مہم کا آغاز کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے درخت ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کےنقصانات سے بھی بچاتے ہیں۔ ڈی پی او لوئر کوہستان نے کہا شجرکاری مہم کے دوران پولیس لائنز، پولیس تھانوں، پولیس چوکیوں، پولیس چیک پوسٹوں اور پولیس رہائش گاہوں پر بھی پودے لگانے کا ٹارگٹ عبور کیا جائے گا، اس شجرکاری مہم میں وزیراعظم ٹائیگرز فورس کے نوجوان بھرپور حصہ لیں اور پوری قوم سے بھی اس شجرکاری مہم میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے کہ آئیے اور اپنے لوئر کوہستان کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے علاقوں، محلوں اور گھروں میں کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں اور اسکی حفاظت بھی کریں۔