Home/اہم خبریں/میہڑ پپلیز یوتھ ضلع دادو کے سابقہ رہنما پرویز پہنور کی پریس کانفرنس، محھے اغوا کیا گیا، گن پوائٹ پر ویڈیو بیان ریکارڈ کیا، جھوٹا مقدمہ بنایا گیا
میہڑ پپلیز یوتھ ضلع دادو کے سابقہ رہنما پرویز پہنور کی پریس کانفرنس، محھے اغوا کیا گیا، گن پوائٹ پر ویڈیو بیان ریکارڈ کیا، جھوٹا مقدمہ بنایا گیا
میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ پپلیز یوتھ ضلع دادو کے سابقہ رہنما پرویز پہنور، منور پنہور، نثار بگہیو، پی پی کسان کمیٹی کے رہنما ممتاز سولنگی، عباس مہیسر، محمد نواز بھٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل رات گئے کاسائی محلہ سے ڈپارٹمینٹل اسٹور سے سامان لینے گیا تو ذاتی رنجش پر ڈگری کالج میہڑ کے کلرک جمیل ایری اور ان کے رشتہ داروں حق نواز، ربنواز، ڈاکٹر بشیر ایری، نظیر ایری و دیگر نے حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے مجھے زبردستی اغوا کر کے ایک مکان میں بند کر دیا جہاں پسٹل کے روز پر یرغمال بنا کر زبردستی چوری کرنے اور دوستوں پر الزامات کا بیان ریکارڈ کرایا بعد میں محلہ والوں کے پہچنے پر مجھے زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کرکے جھوٹا مقدمہ درج کروایا، میں ایک شریف شہری ہوں جمیل ایری سے کالج میں طلباء کی اضافی فیس کی زاتی رنجش تھی جس پر منصوبہ بندی کے تحت مجھے اغوا کرکے تشدد کیا ملزمان پر عدالت میں کیس درج کرنے کیلئے درخواست دائر کروا دی ہے، میرے ساتھ ہوئے واقعے کی جانچ کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔