تازہ ترین
Home / اسلام آباد / چار پاکستانی کھلاڑی ورلڈ آن لائن روپ سکیپنگ چیمپئین شپ میں شرکت کریں گے۔ مقبول آرائیں صدر پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن

چار پاکستانی کھلاڑی ورلڈ آن لائن روپ سکیپنگ چیمپئین شپ میں شرکت کریں گے۔ مقبول آرائیں صدر پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن

اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر) چار پاکستانی کھلاڑی ورلڈ آن لائن روپ سکیپنگ چیمپئین شپ میں شرکت کریں گے۔ پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ ورلڈ آن لائن روپ سکیپنگ چیمپئین شپ میں دنیا بھر سے لڑکے اور لڑکیاں کھلاڑی شرکت کریں گے۔ جبکہ پاکستان کی نمائندگی چار کھلاڑی کریں گے جن میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں کھلاڑی شامل ہیں لڑکے کھلاڑیوں میں بارہ سالہ حسین نادر اور بارہ سالہ مصطفی الرحمن جبکہ لڑکیوں میں تیرہ سالہ منیبہ اختر اور بارہ سالہ علینہ طارق شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب ٹرائلز کے ذریعے کیا گیا ہے اور ملک سے پچاس سے زائد کھلاڑیوں نے ان ویڈیو ٹرائلز میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ روپ سکیپنگ فیڈریشن نے چیمپئین شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اور ویڈیو بھیجنے کی تاریخ 31 جولائی تک مقرر کی ہے، انٹرنیشنل روپ سکیپنگ فیڈریشن فائنل رزلٹ کا اعلان 15 اگست کو کرے گی اور چیمپئین شپ میں کوالیفائی کرنے والے کھلاڑی آئندہ برس 2022 میں امریکہ میں کھیلی جانے والی ورلڈ روپ سکیپنگ چیمپئین شپ میں شرکت کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے