Home / اہم خبریں / فحش فلمیں کیس میں شوہر کے بعد اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہوگیا

فحش فلمیں کیس میں شوہر کے بعد اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہوگیا

ممبئی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلمیں کیس میں شوہر کے بعد اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہوگیا۔ بالی ووڈ میں اس وقت سب سے زیادہ بات چیت اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے فحش فلمیں کیس سے متعلق جاری ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا فحش فلمیں کیس میں راج کندرا کے خلاف تو ممبئی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں لیکن اب ایک بار پھر پولیس نے شلپا شیٹھی سے سوالات پوچھنے سمیت اداکارہ کے فون کا ریکارڈ حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ اسی سلسلے میں ممبئی پولیس اداکارہ کو کسی بھی وقت سوال جواب کے لیے طلب کرسکتی ہے۔ اس سے قبل اداکارہ نے پہلی بار اس کیس سے متعلق کہا تھا کہ موبائل ایپلیکیشن پر نشر کیا جانے والے مواد فحاشی کے زمرے میں نہیں آتا، راج کندرا فحش فلموں کی پروڈکشن میں ملوث نہیں۔ واضح رہے کہ راج کندرا کو گزشتہ ہفتے ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپلیکیشن پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے