تازہ ترین
Home / اہم خبریں / منڈی بہاؤالدین میں مسلح ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جانبحق، ملزمان باآسانی فرار

منڈی بہاؤالدین میں مسلح ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جانبحق، ملزمان باآسانی فرار

منڈی بہاؤالدین (بیورو رپورٹ) منڈی بہاؤالدین میں مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے اس میں سوار 4 افراد کو قتل کر دیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ منڈی بہاؤالدین کے چوٹ دھیراں پل کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے، واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں جبکہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے، مفرور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے پولیس پرعزم ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے