تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں منی لانڈرنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ

کراچی میں منی لانڈرنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ افسران کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کے کیس کی تفتیش ایف آئی اے کے حوالے کی جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تمام مقدمات کی تفصیلات سے پر فارمے کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا جس میں ملزم کا نام، کیس کی موجودہ صورتحال اور منی لانڈرنگ کے ثبوت شامل کیے جائیں گے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کیسز کی منتقلی کا مقصد منی لانڈرنگ کی باریک بینی سے تفتیش کرنا ہے کیونکہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے طرز پر نہیں ہو سکتی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے متعدد گرفتار دہشت گرد منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے