کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ڈرائیو تھرو کورونا ویکسین سینٹر کا افتتاح کیا اور کہا کہ پوری دنیا میں یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ کورونا سے بچنا ہے تو آبادی کے بڑے حصے کو ویکسینیٹ کروانا ضروری ہے۔ حکومت سندھ نے صوبے کے مختلف مقامات پر فری ویکسینیشن سینٹر قائم کئے ہیں جہاں شہری بلا معاوضہ استفادہ کرسکتے ہیں آج کراچی میں کلفٹن اربن فاریسٹ کے ساتھ دعا چورنگی سے متصل جے ایس بینک کے تعاون سے ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا گیا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ڈرائیو تھرو ویکسین کے ذریعے کورونا ویکسین دستیاب ہونگی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ گھروں سے باہر نکلیں اور فوری ویکسین لگوائیں آئیے اس اچھے عمل میں اپنی حکومت کا ساتھ دیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ شہری ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر پر آرہے ہیں اور جوک در جوک ویکسین کروا رہے ہیں۔