Home / اہم خبریں / کراچی سے کالعدم تنظیم جئے سندھ متحدہ محاذ کا دہشت گرد گرفتار

کراچی سے کالعدم تنظیم جئے سندھ متحدہ محاذ کا دہشت گرد گرفتار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ضلع ملیر پولیس اور حساس اداروں نے ایئرپورٹ کے علاقے بھٹائی آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جئے سندھ متحدہ محاز کے شفیق گروپ کے ماسٹرمائنڈ رمیش کمار ولد رام چند کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے دھماکہ خیزمواد، تاریں، دستی بم، موبائل فون اور شناختی کارڈ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم 2010 سے 2015 کے دوران شہر میں ہونے والے 38 سے زائد کریکر و دستی بم حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے جبکہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہر میں کریکر و دستی بم حملوں میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، ہڑتالوں کے دوران ہنگامہ آرائی اور سینکڑوں گاڑیوں کو نظر آتش کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ مختلف اقسام کی دھماکہ خیز ڈیوائس اور بم بنانے کا بھی ماہر ہے، ملزم نے دوران انٹروگیشن تمام دہشت گردانہ کارروائیوں کے احکامات جرمنی میں پناہ گزین کالعدم تنظیم کے لیڈر شفیق برفت کی جانب سے جاری کئے جانے کا انکشاف کیا جوکہ دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کا آلہ کار بن کرسندھ خصوصاً کراچی میں بدامنی پھیلانے کے لیے نوجوانوں کو اکسا کر دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔ پولیس کے مطابق شفیق برفت ان تمام کارروائیوں کے لیے ملزم رمیش کمار کو نہ صرف احکامات دیا کرتا تھا بلکہ فنڈز بھی بھجواتا تھا تاکہ ملزم ان پیسوں سے دھماکہ خیز مواد بنانے کے لیے سامان کی خریداری اور اپنے گروپ کے کارندوں کی مالی مدد کرسکے، ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزم رمیش کمار سے تفتیش کی جا رہی ہے مزید انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے