میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) حیسکو سب ڈویژن میرواہ کی کی غفلت کے باعث کرنٹ لگنے سے 16 سالہ لڑکی جاں بحق، میرواہ گورچانی کے قریب گوٹھ لال بخش لغاری میں ایک روز قبل گیارہ ہزار وولٹ کی تاریں ٹوٹ گئی تھی جس کی فوری اطلاع علاقہ مکینوں نے حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی کو دی مگر انہوں نے تاروں کی مرمت نہ کی اور تاریں زمین پر پڑی رہی گزشتہ روز 16 سالہ لڑکی صبا بنت علی چانڈانی اچانک ان تاروں سے ٹکرا گئی اور کرنٹ لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور تشویشناک حالت میں سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی، ڈاکٹروں نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، متاثرہ لڑکی کے ورثاء کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی کی غفلت و لا پرواہی کے باعث پیش آیا پیشگی اطلاع کے باوجود گیارہ ہزار وولٹ کی تاروں کی مرمت نہیں کی گئی۔