اسلام آباد (بیورو رپورٹ) موٹروے پولیس نے چار سالہ ارحا کو گھر والوں سے ملا دیا۔ ارحا خاندان کے ہمراہ لاہور سے سوات سیر و تفریح کے لیے گئی تھی۔ واپسی پر بچی کے خاندان والے ہکلہ سروس ایریا ایم-1 پر رکے، جہاں وہ بچی کو بھول کر لاہور کی جانب روانہ ہوگئے۔ موٹروے پولیس نے سہمی ہوئی بچی کو دیکھا تو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔بچی اپنے نام کے علاوہ کچھ نہیں جانتی تھی۔ بچی کے خاندان والے جب ایک مرتبہ پھر بھیرہ سروس ایریا میں رکے، جہاں بچی کو نہ پا کر اس کے والدین نے موٹروے سے رابطہ کیا۔ بعد ازاں بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ اس کارروائی کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے افسران کے لیے انعام کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق عشر نامی شخص اپنے خاندان کے ہمراہ دو گاڑیوں میں لاہور سے سوات سیر و تفریح کی غرض سے گیا، واپسی پر وہ ہکلہ سروس ایریا میں روکا اور کچھ دیر بعد روانہ ہوگیا، لیکن چار سالہ ارحا وہیں رہ گئی، اسی دوران موٹروے پولیس کی پیٹرولنگ ٹیم وہاں سے گزری تو بچی کو سہمے ہوئے دیکھا، جس پر بچی سے معلومات لینے کی کوشش کی گئی تو بچی صرف اپنے نام کے علاوہ کچھ نہیں جانتی تھی۔ لہذا بچی کو حفاظتی تحویل میں لے اس کے والدین کی تلاش شروع کر دی گئی، جب بچی کے گھر والے ایک مرتبہ پھر بھیرہ سروس ایریا میں روکے تو بچی کو نہ پاکر موٹروے پولیس سے رابطہ کیا گیا، بعد ازاں بچی کو اس کے والد عشر کے حوالے کر دیا گیا۔ اس کارروائی کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد نے افسران کو شاباش کی اور انعام کا اعلان کیا۔