Home / اہم خبریں / مختلف طبقوں کی مسلم لیگ میں شمولیت چوہدری شجاعت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ طارق حسن صدر مسلم لیگ ق سندھ

مختلف طبقوں کی مسلم لیگ میں شمولیت چوہدری شجاعت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ طارق حسن صدر مسلم لیگ ق سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ اب عوام کو (ق) لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین کیساتھ ملکر جدوجہد کرنے سے ہی ملک ترقی و خوشحالی کی جانب رواں دواں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کرنیوالے حاتم علی وسترو ایڈوکیٹ اور سابق سینیٹ امیدوار و ٹکٹ ہولڈر محترمہ شاہین نواز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر محترمہ شاہین نواز نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان بنانے والی جماعت ہے سندھ کے صدر طارق حسن کی شہر قائد کراچی میں تعمیر و ترقی 2001 تا 2004 نائب سٹی ناظم کی حیثیت سے کارکردگی کسی سے پوشیدہ نہیں ضرورت اس امر کی ہے کراچی مسائل کے حل کیلئے کراچی کی حقیقی ترقی کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان انکے تجربات سے فائدہ اٹھائیں اس موقع پر حاتم علی وسترو ایڈوکیٹ نے کہا سندھ بھر مسلم لیگ کے پیغام کو پہنچاؤں گا اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹیری معیزالحسن، سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ، کراچی کمیٹی کے رکن عبدالقیوم خان، اسپورٹس ونگ سندھ کے صدر سید مشرف علی بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے