تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے حکومت بلوچستان اورکوئٹہ گلیڈی ائیٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے حکومت بلوچستان اورکوئٹہ گلیڈی ائیٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کوئٹہ (اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ ہمارے ترجیحات میں شامل ہے یہاں کھیلوں کا وسیع ٹیلنٹ موجود ہے جن کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر پرموموٹ کرنا چاہتے ہیں کوشش ہے کہ آنے والے سال میں گوادر میں بین االاقوامی سطح پر کرکٹ کا ایونٹ منعقد کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے حکومت بلوچستان اورکوئٹہ گلیڈئیٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کیا، مفاہمتی یاداشت حکومت کی جانب سے سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان عمران گچکی اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے مالک ندیم عمر نے دستخط کئے، اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزراء اراکین صوبائی اسمبلی کوئٹہ گلیڈائیٹرز کے کھلاڑی محمد ناصر ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ اور دیگر اعلی سرکاری حکام بھی موجود تھے، ندیم عمر نے وزیراعلی بلوچستان، سیکرٹری کھیل اور ڈائریکٹر جنرل کھیل کو کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی شرٹ تحفہ دیں، مفاہمت کی یادداشت کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث یہاں کھیلوں کے بہت سے بڑے ایونٹ ملتوی کرنے پڑے صوبے میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں بے پناء ٹیلنٹ موجود ہے جو کسی بھی ملک و گراؤنڈ میں صوبے و ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز کے ساتھ ملکر حکومت بلوچستان ہونہار کھلاڑیوں کو سامنے لاکر ان کو گراؤنڈز میں کھیلنے کا مواقع فراہم کرینگے اسی حوالے سے ندیم عمر کے ساتھ مفاہمتی یادشت میں دستخط کئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ویمن کرکٹ لیگ کرانے جارہے ہیں جس میں بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ اور گلگت کی ویمن ٹیم حصہ لینگی، کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی، اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز کے مالک ندیم عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بین الاقوامی معیار کا وویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کروا رہے جس میں کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کرینگے، بلوچستان میں حکومت کھیل کے شعبے کے فروغ کیلئے بہت کام کر رہے ہیں جو کہ خوش آئندہ اقدام ہے ہمیشہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوشش کی ہے کہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر کام کریں پہلا آل پاکستان وویمن ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 65 کھلاڑی حصہ لینگے جس میں پاکستان نیشنل پاکستان اے سائیڈ اور 33 ایمرجنگ کھلاڑی شامل ہیں تمام میچوں کو برارہ راست نشر کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے