تازہ ترین
Home / اہم خبریں / فائر بریگیڈ حکام صنعتی علاقوں میں قائم نئے فائر اسٹیشنز پر عملے کی فراہمی یقینی بنائے، سندھ حکومت کو منحرف ہونے نہیں دوں گا ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل

فائر بریگیڈ حکام صنعتی علاقوں میں قائم نئے فائر اسٹیشنز پر عملے کی فراہمی یقینی بنائے، سندھ حکومت کو منحرف ہونے نہیں دوں گا ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی میں پیپلز پارٹی نے کراچی میں غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کا وعدہ کیا تھا صوبے کے گورنر کی حیثیت سے سندھ حکومت کو اسکے کئے گئے وعدے سے منحرف ہونے نہیں دونگا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں فائر اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ تقریب میں کاٹی کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر، صدر کاٹی سلیم الزماں، کائٹ کے چیف ایگزیکٹیو زبیر چھایا، ذکی شریف، نگہت اعوان، شمیم نقوی، پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ فائر بریگیڈ حکام صنعتی علاقوں میں قائم نئے فائر اسٹیشنز پر عملے کی فراہمی یقینی بنائے۔ کاٹی نے بہترین فائر اسٹیشن بنایا ہے، پچیس ہزار کم از کم تنخواہ کا معاملہ مکمل سندھ حکومت کا ہے۔ سندھ حکومت نے وفاق کے ساتھ بجٹ سے قبل اتفاق کیا تھا کہ کم از کم تنخواہ پورے ملک میں بیس ہزار روپے ہوگی لیکن سندھ حکومت نے اٹھارویں ترمیم کا اختیار استعمال کرکے کم از کم تنخواہ پچیس ہزار مقرر کردی ہے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی کے چیئرمین کی ایک سے دو روز میں تقرری ہوجائے گی۔ ای او بی آئی کا ادارہ جلد بہتر طریقے سے کام کرتا نظر آئے گا۔ متوسط طبقے کیلئے پہلی بار چھوٹی کار لینے والی فیملی کو خصوصی رعایت دینے کی اسکیم لانچ کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم سے کراچی کیلئے اسپیشل گرانٹ لی ہے۔ یہ گرانٹ کراچی پر خرچ کرنے کیلئے ایک کمیٹی بنائی ہے اس میں تاجروں کو بھی نمائندگی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن قائم ہوگیا ہے تاجر و صنعتکار وہاں انڈسٹری لگائیں۔ انہوں نے کہاکہ غیر دانشمندانہ فیصلوں سے صنعتیں کراچی سے چلی جائینگی۔ ملک بھر میں مزدور کی تنخواہ یکساں ہونی چاہئیے۔ کراچی سے صنعتیں اب بلوچستان منتقل ہونا شروع ہوگئی ہیں کیونکہ بلوچستان میں امن کے ساتھ پانی دستیاب لیبر سستی اور اراضی بھی سستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کے حالات بہت برے ہیں جسکے ملازمین خوشحال لیکن صارفین غمزدہ و پریشان ہیں۔ قبل ازیں کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کا بجٹ بزنس فرینڈلی ہے۔ بجٹ کے اچھے نتائج برآمد ہونگے اور معیشت میں بہتری آئے گی، اچھی کارکردگی کیلئے حکومتی اداروں میں بزنس کمیونٹی کو نمائندگی دینی ہوگی۔ جو ٹیکس ادا کرنا نہیں چاہتے وہ بجٹ اقدامات پر اعتراضات کر رہے ہیں۔ ایس ایم منیر نے تجویز دی کہ بطور ای او بی آئی چیئرمین شپ کے لئے معروف بزنس مین زاہد سعید بہترین انتخاب ثابت ہوں گے۔تقریب سے کاٹی کے صدر سلیم الزماں نے نے کورنگی ایسوسی ایشن کو دو فائر ٹینڈر کا تحفے میں دینے پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عزم مثالی فائر اسٹیشن بنانا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کی سختیوں کے باوجود حکومت نے متوازن بجٹ دیا۔ جبکہ زبیرچھایا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قیمتی تحفہ دیا ہے، جس پر ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ای او بی آئی کا کوئی چیئرمین نہیں ہے جس کے باعث ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کم از کم تنخواہ کی شرح پورے ملک میں ایک ہونا چاہیے۔ کاٹی کے صنعتکاروں کیلئے پانی کا بڑا مسئلہ ہے، صنعتکار مجبوراً ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خرید کر ضرورت پوری کرتے ہیں۔ کراچی کیلئے وفاقی حکومت نے گرانٹ منظور کی تھی وہ رقم ابھی نہیں ملی۔ رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مرتضی وہاب جس شہر میں الیکشن ہارا ہو اسے اسی شہر کا ایڈمنسٹریٹر لگانے کا غلط فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی کے ایڈمنسٹریٹرغیر جانبدار فرد کو لگانے پر اتفاق ہوا تھا۔ مرتضی وہاب نے چمچہ گیری کے سوا کچھ نہیں کیا بدتمیزی کرنے اور چمچہ گیری کے علاوہ مرتضی وہاب کا کوئی کام نہیں ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے