Home / اہم خبریں / ‏پشاور کچہری میں 6 مسلح افراد سے اسلحہ برآمد۔ ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی

‏پشاور کچہری میں 6 مسلح افراد سے اسلحہ برآمد۔ ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) ‏پشاور کچہری میں 6 مسلح افراد سے اسلحہ برآمد۔ ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا کہ ملزمان واردات کی غرض سے کچہری میں اسلحہ لے کر داخل ہوئے تھے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے کہا کہ پشاور پولیس کی بروقت کارروائی سے بھاری جانی نقصان کو روکنا ممکن ہوا۔ شہر کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے