کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان، سیکریٹری اصغر عظیم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدور محمود ریاض، منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی، جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور ممبران نے سجاس کے سینئر ممبر، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سینئر نائب صدر، پی ایف یو جے، ایف سی سی کے رکن سینئر صحافی روزنامہ جنگ سے وابستہ سید نصر اقبال سے ان کے کے بہنوئی”سید فیروز اختر” کے انتقال پران سے اظہار تعزیت کی ہے، سجاس نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں دعا کی ہے کہ اللہ پاک "سید فیروز اختر” مرحوم کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے اور نصر اقبال سمیت ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد ابراہیم پاور ہاؤس چورنگی سیکٹر 11-اے نزد الصغیر ہاکی گراؤنڈ دعا لان نارتھ کراچی میں ادا کی گئی، بعد ازاں سید فیروز اختر کو محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم، کے یو جے کے صدر اعجاز احمد، سابق انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس پلیئر فرخ کمال، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدور انجینئر محفوظ الحق، محمد امتیاز شاہ، کراچی پریس کلب کے ممبران اور مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت جنگ گروپ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دریں اثنا میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اور اے آئی پی ایس ایشیا کے سیکریٹری امجد عزیز ملک اور پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری زاہد فاروق ملک نے بھی سید نصر اقبال سے اظہار تعزیت کی ہے اور مرحوم کی معغفرت کے لئے دعا کی ہے۔