تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کینجھر جھیل میں کراچی کے تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ گزشتہ 3 روز میں ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد 5 ہوچکی

کینجھر جھیل میں کراچی کے تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ گزشتہ 3 روز میں ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد 5 ہوچکی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ٹھٹھہ کی مشہور کینجھر جھیل میں کراچی سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، ڈوبنے والوں کی عمریں 15 سے 17 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے، اور ان کا تعلق کراچی کے علاقے گلشن حدید سے ہے، متوفی نوجوان اہل خانہ کے ساتھ سیر و تفریح کی غرض سے جھیل آئے تھے اور نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جھیل پر پہنچیں، تاہم مقامی غوطہ غوروں نے ڈوبنے والے نوجوانوں کی لاشیں جھیل سے نکال لی تھیں، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے، ہلاک ہونے والے تینوں نوجوان کراچی کے رہائشی اور مدرسہ بنوریہ قاسمیہ کے طالب علم بتائے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ روزانہ سندھ بھر سے ہزاروں افراد کینجھر جھیل پر پکنک منانے آتے ہیں، جبکہ مقامی افراد کے بار بار توجہ دلانے کے باوجود حکومت اور انتظامیہ نے جھیل پر ریسکیو عملہ تعینات نہیں کیا، جس کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں، اور گزشتہ 3 روز میں کینجھر جھیل میں ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد 5 ہوچکی ہے اور تمام کا تعلق کراچی سے تھا، اس کے باوجود ریسکیو عملہ مسلسل غیر فعال ہے، جس کے باعث کینجھر جھیل سیاحوں کے لیے غیر محفوظ ہوگئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے