دبئی (اسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے پلئیرز آف دی منتھ جون کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس بار کوئی پاکستانی اس فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا۔ جون کے ماہ کے لیے اعلان کردہ بیسٹ پلیئر کی نامزد کردہ فہرست میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے، کائل جیمیسن اور جنوبی افریقا کے ڈی کوک کا نام شامل ہے۔ جبکہ ویمن پلئیر آف دی منتھ کے لئے بھارت کی سنہہ رانا، شفالی ورما اور انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون اس فہرست کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئی ہیں۔