Home / اہم خبریں / سی این جی کی قیمت میں سترہ روپے کلو گرام کا اضافہ ظلم ہے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب

سی این جی کی قیمت میں سترہ روپے کلو گرام کا اضافہ ظلم ہے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سی این جی کی قیمت میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں سترہ روپے کلو گرام کا اضافہ ظلم ہے سی این جی کا استعمال غریب اور متوسط طبقہ زیادہ کرتا ہے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں سی این جی بطور ایندھن زیادہ استعمال ہوتی ہے۔ مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت مہنگا نہ کرنے کا اعلان کرکے اچانک نرخ بڑھا دیتی ہے اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور اب یہ ظلم بھی کردیا ہے نااہل سلیکٹیڈ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ مرتضٰی وہاب نے کہا کہ ملک میں صرف مہنگائی کا سونامی جوش مار رہا ہے۔ سی این جی کی قیمت میں اضافہ سے عوام براہ راست متاثر ہوں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے