اسلام آباد (بیورو رپورٹ) این سی او سی کی ہدایت پر طورخم بارڈر پر ہر قسم کی آمد و رفت بند کردی گئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طور خم بارڈر پر ہر قسم کی آمد و رفت بند کردی گئی ہے، امیگریشن این سی او سی کی اگلی گائیڈ لائنز تک بند رہے گی۔ اس متعلق وزارت داخلہ شیخ رشید نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کورونا وبا کے باعث طورخم بارڈر کو آج ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے، پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز این سی او سی کی نئی ہدایات تک بند رہے گا۔